ابنا: کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق صوبہ بادغيس کے علاقے مقر کے حاکم ملاداؤد اتوار کو بم کے دھماکے ميں مارے گئے - رپورٹ کے مطابق بم سڑک کے کنارے نصب کيا گيا تھا جو وہاں سے ان کے گزرنے کے وقت پھٹ گيا-
دھماکے ميں صوبہ بادغيس کے تين محافظ، صوبے کے ڈائريکٹر ايجوکيشن اور ايک عام شہري کے زخمي ہونے کي بھي خبر ہے - اسي طرح شہر قندھار ميں اتوار کي صبح ايک بم دھماکے ميں تين پوليس اہلکار جاں بحق اور چھے زخمي ہوگئے -
ادھر نيٹو نے جنوبي اور مشرقي افغانستان ميں تين غير ملکي فوجيوں کي ہلاکت کي خبر دي ہے - نيٹو کے بيان کے مطابق دو غير ملکي فوجي طالبان کے حملے ميں مارے گئے اور ايک سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ہلاک ہوا- نيٹو نے ہلاک ہونے والے فوجيوں کي شہريت کے بار ےميں کچھ نہيں بتايا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169